یمنی حکومت بغاوت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور گریفتھس کی طرف سے جلد ہی ریاض اور عدن کے دورہ کا اعلانhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2726036/%DB%8C%D9%85%D9%86%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D8%A7%D8%AA%D9%85%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%BE%D8%B1%D8%B9%D8%B2%D9%85-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%AF%D8%B1%DB%8C%D9%81%D8%AA%DA%BE%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%AC%D9%84%D8%AF-%DB%81%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B6-%D8%A7%D9%88%D8%B1
یمنی حکومت بغاوت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور گریفتھس کی طرف سے جلد ہی ریاض اور عدن کے دورہ کا اعلان
عدن میں یمنی حکومت کے اراکین کو اپنی پہلی میٹنگ کے آغاز سے قبل الفاتحہ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
عدن: علی ربیع
TT
TT
یمنی حکومت بغاوت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور گریفتھس کی طرف سے جلد ہی ریاض اور عدن کے دورہ کا اعلان
عدن میں یمنی حکومت کے اراکین کو اپنی پہلی میٹنگ کے آغاز سے قبل الفاتحہ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل منگل کے روز قانونی یمنی حکومت نے حوثی ملیشیاؤں کی بغاوت کے خاتمے کے لئے دوبارہ اپنے عزم وارادہ کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے پائیدار امن کے حصول کے لئے اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی میں یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھس نے ریاض اور عدن جانے کے سلسلہ میں اپنے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے تاکہ اس مشترکہ اعلان کے مسودے پر ہونے والی بحث کو مکمل کیا جا سکے جس کی بابت امید ہے کہ قانونی حکومت اور بغاوت کے گروپ اتفاق کرلیں۔
گریفھس کے دفتر نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ خصوصی ایلچی کا دورہ پہلے یمنی صدر عبد ربوہمنصور ہادی اور سینئر سعودی عہدیداروں سے ملنے کے لئے ریاض ہوگا پھر اس کے بعد ٰ وزیر اعظم معین عبد الملک اور یمنی حکومت کے ممبران سے ملاقات کرنے کے لئے عدن روانہ ہوں گے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)