العلا معاہدہ کا بین الاقوامی خیر مقدم اور استقبال

العلا معاہدہ کا بین الاقوامی خیر مقدم اور استقبال

جمعرات, 7 January, 2021 - 18:15
العلا میں خلیج سربراہی اجلاس کی کوریج کے لئے لگائے گئے میڈیا سینٹر میں کونسل کے لوگو کو دکھانے والے ایک اسکرین کے پاس سے ایک سعودی صحافی کو گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی پی)
گزشتہ روز تک سعودی عرب کے شہر العلا میں منعقدہ عرب خلیجی ممالک کے لئے تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کے نتائج کے سلسلہ میں بین الاقوامی خیر مقدم کی بازگشت کا سلسلہ جاری رہا ہے اور اس اجلاس کے نتیجے میں خلیجی تنازعہ ختم ہو گیا ہے۔

سعودی کابینہ کے ممبر اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اپنے ملک کی زیر صدارت سربراہی اجلاس کو تعاون کونسل کے لئے ایک نیا آغاز سمجھا ہے جس میں ہم نے خلیجی ایوان کو بیرونی خطرات سے بچانے کی کوشش کی ہے اور الجبیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ پر دو ٹویٹس میں کہا ہے کہ جو بھی گدلہ پانی میں مچھلی مارنے کی کوشش کر رہا ہے وہ کامیاب نہیں ہوگا اور انہوں نے سعودی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں کی دانشمندی کی وجہ سے العلا معاہدہ تنازعہ پر قابو پانے کے لئے منعقد ہوا ہے اور ہم مل کر عزم اور اعتماد کے ساتھ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کر لیں گے۔(۔۔۔)


جمعرات  24 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 07 جنوری 2021ء شماره نمبر [15381]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا