سعودی عرب میں "ہیلتھ پاسپورٹ" کا آغاز

سعودی عرب میں "ہیلتھ پاسپورٹ" کا آغاز

جمعہ, 8 January, 2021 - 12:00
وزیر الربیعہ کو دوسرا خوراک لینے اور " ہیلتھ پاسپورٹ" حاصل کرنے کے بعد دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز سعودی عرب نے "توکلنا" ایپلیکیشن کے ذریعہ "ہیلتھ پاسپورٹ" سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ "کوویڈ ۔19" ویکسین کی تمام خوراکیں مکمل کرنے کے بعد وصول کنندگان کو وائرس سے حفاظت ہو جاتی ہے اور معاون وزیر صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق یہ اقدام جو سعودی عرب میں متعلقہ حکام کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے افراد کی حفاظت اور جانیں بچانے کے لئے بہت اہم ہے۔

اس کے علاوہ عالمی ادارۂ صحت اور چین کے مابین بحران جاری رہا کیونکہ اس نے بدھ کے روز کورونا وائرس کی وجہ کی تحقیقات کرنے کے لئے آئی ٹیم کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور تنظیم کے ایک سینئر عہدیدار نے کل "الشرق الاوسط" کو کہا ہے کہ یہ اس بحران کی چنگاری ہے جو پردے کے پیچھے ہفتوں سے چل رہا ہے اور آج یہ بہت سارے امکانات کے لئے کھل چکا ہے۔(۔۔۔)


جمعہ  25 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 08 جنوری 2021ء شماره نمبر [15382]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا