ایتھوپیا متحد ہو رہا ہے اور سوڈان حملے کی تیاری کر رہا ہے

مشرقی سوڈان کے القضارف شہر کے ایک کیمپ میں ایتھوپیا کے پناہ گزینوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مشرقی سوڈان کے القضارف شہر کے ایک کیمپ میں ایتھوپیا کے پناہ گزینوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز سوڈان کی سرحد پر ایتھوپیا کی افواج کی طرف سے بہت زیادہ جماؤ اور حملے کی توقع میں سوڈانی فوج کی طرف سے تیاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ کاروائی ان اراضی کی وجہ سے ہو رہی ہے جنہیں سوڈان کی مسلح افواج نے گزشتہ ماہ ایتھوپیا کی افواج سے دوبارہ حاصل کیا ہے جبکہ ایتھوپیا کا کہنا ہے کہ سوڈان نے تاریخی سرحدی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

"عرب سپوتنک" ایجنسی نے سوڈانی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوڈانی فوج نے دونوں ملکوں کے مابین سرحدی پٹی پر ایتھوپیا کی فوج کی نقل وحرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے اور دونوں فوجوں کے مابین تصادم کے امکان کا عندیہ دیا ہے اور سوڈانی فوج اپنی مشرقی سرحدوں پر کسی بھی ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ  26 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 09 جنوری 2021ء شماره نمبر [15383]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]