عدن کی معیشت اور خدمات کی بہتری کے لئے ایک امید کی کرنhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2732021/%D8%B9%D8%AF%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%B9%DB%8C%D8%B4%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D8%AF%D9%85%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DB%81%D8%AA%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%86
عدن کی معیشت اور خدمات کی بہتری کے لئے ایک امید کی کرن
عدن میں میڈرم اسٹریٹ کا پہلو (الشرق الاوسط)
عدن: محمد ناصر
TT
TT
عدن کی معیشت اور خدمات کی بہتری کے لئے ایک امید کی کرن
عدن میں میڈرم اسٹریٹ کا پہلو (الشرق الاوسط)
گزشتہ روز الشرق الاوسط کی طرف سے کئے گئے دورہ کے موقع پر عدن کے رہائشیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن کے عارضی دار الحکومت عدن میں معیشت اور خدمات کے بہتر ہونے کی امیدیں جاگ رہی ہیں اور ان علاقوں میں بھی امیدیں پیدا ہو رہی ہیں جو حکومتوں کے زیر قبضہ ہیں۔
فری زون بندرگاہ اور کالٹیکس راؤنڈ کو ملانے والی سڑک پر دوسرے گورنریٹ کی طرف لے جانے کے لئے مختلف سامان سے لیس بہت سے ٹرک کھڑے ہوئے ہیں کیونکہ زیادہ تر سوداگروں نے اپنی درآمدات کو حکومت کے زیر انتظام بندرگاہوں کی طرف منتقل کر دیا ہے تاکہ وہ پابندی اور بھتہ خوری سے بچ سکیں جس کا سامنا اس حدیدہ بندرگاہ پر ہوتا ہے جو ابھی بھی حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]