جزائر کے صدر کی صحت سے متعلق دوبارہ تنازعہ کا آغاز

صدر عبد المجید تبون کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
صدر عبد المجید تبون کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

جزائر کے صدر کی صحت سے متعلق دوبارہ تنازعہ کا آغاز

صدر عبد المجید تبون کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
صدر عبد المجید تبون کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

جزائر کے صدر عبد المجید تبونی کی صحت کے بارے میں سیاسی اور سماجی حلقوں میں ایک بار پھر نئے سرے سے تنازعہ کا آغاز اس وقت ہواجب حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ جلد ہی اس کو علاج مکمل کرنے کے لئے جرمنی واپس آجائیں گے جس کا آغاز انہوں نے اکتوبر کے آخر میں کیا تھا اور وہ کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کا علاج کرا رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں عوامی معاملات سے دو ماہ سے زیادہ مدت تک دور رہنا پڑا ہے اور ایک قابل اعتماد ذریعہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر ضروری ہوا تو تبون ایک نورمل سرجری کرا سکتے ہیں۔

صدر کی صحت کے بارے میں حکام کی طرف سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود جزائر کا ایک شعبہ ان یقین دہانیوں کے ساتھ ایک قسم کے شکوک وشبہات میں ہے کیونکہ اس سے قبل کئی سالوں تک سابق صدر بوتفلیقہ کے سلسلہ میں بھی عجیب وغریب معاملہ رہا ہے۔(۔۔۔)

اتوار  27 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 10 جنوری 2021ء شماره نمبر [15384]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]