دنیا بھر میں کورونا کے 90 ملین متاثرین

دنیا بھر میں کورونا کے 90 ملین متاثرین

اتوار, 10 January, 2021 - 19:30
ایک کارکن کو گزشتہ روز جنوبی لبنان کے شہر صیدا کے ایک اسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے دو آکسیجن سلینڈر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف بی)

کل دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل تصدیق شدہ کیس 90 ملین کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 20 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے؛ لہذا وبائی امراض نے پھیلاؤ کی ایک نئی سطح کو ریکارڈ کیا گيا ہے۔


 


"ورلڈ میٹر" سائٹ کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 89.95 ملین ہوگئی ہے جبکہ اموات کی کل تعداد 1.93 ملین ہوگئی ہے۔


 


امریکہ متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے، اس کے بعد ہندوستان کا نمبر ہے، پھر برازیل، روس، فرانس، اٹلی اور آخر میں برطانیہ کا نمبر ہے اور اسی طرح امریکہ اموات کی تعداد کے اعتبار سے بھی میں سرفہرست ہے، اس کے بعد برازیل، ہندوستان، میکسیکو، برطانیہ، اٹلی اور اخیر میں فرانس کا نمبر آتا ہے اور واضح رہے کہ یہاں متعدد ایجنسیاں ہیں جو کورونا کی کی تعداد سے متعلق اعداد وشمار فراہم کرتی ہیں اور ان میں کچھ محدود اختلافات بھی ہو سکتے ہیں۔(۔۔۔)



اتوار  27 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 10 جنوری 2021ء شماره نمبر [15384]

 


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا