سعودی ولی عہد شہزادہ نے فیوچر سٹی پروجیکٹ "دی لائن" کا کیا آغاز

سعودی ولی عہد شہزادہ نے فیوچر سٹی پروجیکٹ "دی لائن" کا کیا آغاز

پیر, 11 January, 2021 - 11:30
گزشتہ روز منصوبے کے آغاز کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز، سعودی عرب کے ولی عہد اور نیوم کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے ملک کے شمال مغرب میں واقع نیوم کے علاقہ میں "دی لائن" کے منصوبے کا آغاز کیا ہے جو مستقبل میں شہری معاشروں کے لئے ایک نمونہ کے طور پر ہو سکتا ہے اور اس منصوبے سے فطرت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے توازن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ شام ایک تقریر میں ولی عہد شہزادہ نے مستقبل کے شہروں کی طرف شہروں کے تصور کو نئی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ آج نیوم کے چیئرمین کی حیثیت سے میں آپ کو (دا لائن) پیش کرتا ہوں جو 170 مربع کلومیٹر لمبائی والا ایک ملین شہر ہے جہاں زمینوں میں 95 فیصد فطری چیزوں کی حفاظت کی جائے گی اور یہ بھی بتاتا ہے کہ یہاں صفر کاریں، صفر سڑکیں اور کاربن کا اخراج صفر ہوگا۔


پروجیکٹ کی پیش کش کے دوران ولی عہد شہزادہ نے پوچھا کہ ہم ترقی کی خاطر کیوں فطری چیزوں کی قربانی دیتے ہیں؟ اور سالانہ 70 لاکھ افراد آلودگی کی وجہ سے کیوں مر جاتے ہیں؟ اور ہم ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد کو کیوں کھو جاتے ہیں؟ ہم کیوں قبول کرتے ہیں کہ انسان کی زندگی کے سالہا سال سفر میں ضائع ہو جاتے ہیں۔(۔۔۔)


پیر 28 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 11 جنوری 2021ء شماره نمبر [15385]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا