ایران کی طرف سے پابندی کرنے سے قبل امریکی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کو ہی خدشہ لاحق

ایرانی رہنما علی خامنئی اور امریکی صدر منتخب جو بائیڈن کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایرانی رہنما علی خامنئی اور امریکی صدر منتخب جو بائیڈن کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

امریکی حلقوں کو خدشہ ہے کہ منتخب ہونے والے صدر جو بائیڈن ایران کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزیوں سے متعلق عہد وپیمان کو یقینی بنانے سے قبل ایران سے اقتصادی پابندیاں ختم کردیں گے اور وہ دوبارہ اس کے ساتھ جوہری معاہدہ کر لیں گے۔ 

بائیڈن کو اپنے اس حالیہ اعلان کی روشنی میں ایران کے ساتھ دوبارہ جوہری معاہدے کے منصوبوں کے سلسلہ میں تنقید کا سامنا ہے کیونکہ وہ ایران کے جوہری پابندیوں کو سخت، اس میں اضافہ کرنے اور میزائل پروگرام سے نمٹنے کے لئے 2015 کے معاہدے کی بنیاد پر ایک نئے معاہدے کے ساتھ معاملہ چاہتے ہیں اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک نئے فریم ورک پر بات چیت کا واحد راستہ یہ ہے کہ سب سے پہلے پرانے معاہدے کو واپس لایا جائے۔

اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز کو ملک بدر کرنے کا ایرانی خطرہ عالمی برادری کی بلیک میلنگ اور علاقائی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔(۔۔۔)

پیر 28 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 11 جنوری 2021ء شماره نمبر [15385]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]