یمن اور عرب نے حوثیوں کو "دہشت گرد گروپ" میں شامل کئے جانے کا کیا خیر مقدم

گزشتہ روز صنعا میں حوثی ملیشیاؤں کے ارکان کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز صنعا میں حوثی ملیشیاؤں کے ارکان کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

جیسے ہی امریکہ نے کل اعلان کیا کہ حوثی ملیشیا، اس کے سربراہ کے ساتھ ساتھ اس کے دو رہنماؤں کو ایک "دہشت گرد گروہ" کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے قانونی  یمنی حکومت نے بہت جلد اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس فیصلہ کو یمن میں موجودہ صورتحال کی ایک درست وضاحت اور اعلی درجے کا فیصلہ قرار دیا ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ اس فیصلے نے یمن کے دوستوں کو حوثی حقیقت کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں سعودی عرب نے امریکی انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ یمن کی قانونی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے ان مطالبات کے عین مطابق ہے جن میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤ کی زیادتیوں اور ان کی طرف سے پیش آنے والے ان حقیقی خطرات کو محدود کرنے کی بات کی گئی ہے جن سے یمنی عوام کی انسانی صورتحال خراب ہو چکی ہے اور جو بین الاقوامی امن وسلامتی اور عالمی معیشت کے لئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ٹویٹر پر اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست، اس کے اداروں، یمنی معاشرے اور اس کے معاشرتی اور شہری تانے بانے کے خلاف حوثی ملیشیا کی بغاوت نے تشدد اور انتشار کو جنم دیا ہے اور وہ بھائي ملک یمن میں انسانی صورتحال کی المناک خرابی کا باعث بنے ہیں۔(۔۔۔)

منگل 29 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 12 جنوری 2021ء شماره نمبر [15386]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]