ریاض نے دوحہ کی پہلی پرواز کا کیا استقبال

گزشتہ روز ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر ایئر ویز کے ایک جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: سعد الدوسری)

TT

سعودی عرب کی طرف سے قطر کے ساتھ اپنی فضائی اور سمندری حدود کو کھولنے کے ایک ہفتہ بعد کل ریاض کے ذریعہ دوحہ سے تین سالوں میں پہلی بار  آنے والے پرواز کے استقبال کی وجہ سے سعودی دارا لحکومت میں کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خوشی اور ہم آہنگی کا ایک ماحول پیدا ہو گیا۔

ہفتے کے روز سعودی عرب نے مملکت اور قطر (سلوا بندرگاہ) کے مابین واحد لینڈ پورٹ کھول دیی ہے جہاں سعودی کسٹم نے قطر سے آنے والوں کا پھولوں سے استقبال کیا ہے۔

پہلی پرواز میں قطر سے آنے والے افراد میں سے ایک قطری بچہ ہے جو تن تنہا آیا ہے اور اس کے انتظار میں اس کی والدہ کے رشتہ دار موجود تھے جنہوں نے اس کا استقبال پھولوں اور گلے لگا کر کیا اور اس معاملہ نے بین الاقوامی میڈیا کے کیمرے کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 29 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 12 جنوری 2021ء شماره نمبر [15386]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]