"قاہرہ کوآرٹیٹ" نے مذاکرات کو فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا کیا مطالبہ

گزشتہ روز قاہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران فرانس، مصر، اردن اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)

TT

مصر، اردن، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز قاہرہ میں فلسطین اور اسرائیل کے بین امن عمل کو بحال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا ہے جس میں انہوں نے فوری طور پر مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

چاروں وزراء نے مشرق وسطی میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور پہلی بار فروری 2020 میں میونخ کے اندر جمع ہونے والی اور پھر ستمبر میں عمان میں جمع ہونے والی اس "کوآرٹیٹ" نے اعلان کیا ہے کہ اس کی اگلی میٹنگ پیرس میں ہوگی لیکن اس کے لئے کوئی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔(۔۔۔)

منگل 29 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 12 جنوری 2021ء شماره نمبر [15386]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]