عالمی فورم میں سعودی ولی عہد: 6 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع

شہزادہ محمد بن سلمان کو گزشتہ روز ورلڈ اکنامک فورم کی سرگرمیوں کے تحت اسٹریٹجک ڈائیلاگ سیشن میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے آس پاس العلا کے پہاڑوں کے منظر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)

TT

نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے ملک میں اگلی دہائی کے دوران 6 کھرب ڈالر کے سرمایہ کاری کے مواقع کی طرف اشارہ کیا ہے اور ان کا ملک جو کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا اس پر زور دیا ہے تاکہ ملک کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے، خطے کے استحکام کی حمایت کی جا سکے اور توانائی کی فراہمی کے بازار کی حفاظت کی جا سکے۔

 ولی عہد شہزادہ کی تقریر عالمی اقتصادی فورم کی سرگرمیوں کے تحت ایک اسٹریٹجک ڈائیلاگ سیشن میں شریک ہونے کے ایک حصے کے طور پر سامنے آئی ہے جس میں 160 سے زیادہ بااثر بین الاقوامی کاروباری رہنماء اور افراد شریک ہوئے ہیں اور ان سب کا تعلق 28 شعبوں اور 36 ممالک سے ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 01 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 14 جنوری 2021ء شماره نمبر [15388]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]