"واٹس ایپ" نے اپنے صارفین کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے

"واٹس ایپ" نے اپنے صارفین کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے
TT

"واٹس ایپ" نے اپنے صارفین کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے

"واٹس ایپ" نے اپنے صارفین کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے اپنے ان صارفین کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے جو گزشتہ ہفتے ان کی طرف سے ان نئے قواعد کے اعلان کی وجہ سے گھبرا گئے تھے کیونکہ واٹس ایپ نے فیس بک کے ساتھ مزید ڈاٹا شیئر کرنے کی بات کی تھی اور اسی وجہ سے بہت سے لوگ سگنل اور ٹیلیگرام کی طرف منتقل ہو گئے۔

 او"واٹس ایپ" کی انتظامیہ نے صارفین کی رازداری سے متعلق اپنی حیثیت کے تعین کے لئے سوالات اور جوابات کے ایک نیا صفحہ شائع کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اپ ڈیٹ میں شامل تبدیلیوں کا تعلق صرف واٹس ایپ پر تجارتی سرگرمیوں کے پیغامات کے تبادلے سے ہے جو ایک اختیاری معاملہ ہے اور اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کمپنی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور استعمال کرنے کے طریقہ کے حوالے سے شفافیت بڑھانا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 01 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 14 جنوری 2021ء شماره نمبر [15388]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]