ایتھوپیا کے ساتھ تناؤ کے بعد مصری - سوڈانی مذاکرات

صدر السیسی کو گزشتہ روز قاہرہ میں لیفٹیننٹ جنرل کباشی کی سربراہی میں سوڈانی وفد سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (مصری صدارت)

TT

گزشتہ روز قاہرہ میں مصری - سوڈانی مذاکرات ہوئے ہیں جس میں سوڈان اور ایتھوپیا کے مابین سرحدی کشیدگی اور ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم تنازعہ کی تازہ ترین پیشرفتوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور دونوں فریقوں نے باہمی ربط اور شدید مشترکہ مشاورت کی تقویت کی بات کی ہے۔

گزشتہ روز مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے سوڈانی عبوری خود مختاری کونسل کے ممبر لیفٹیننٹ جنرل شمس الدین كباشي کا ایک بڑے وفد کے سربراہ کے طور پر استقبال کیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق السیسی نے مصر اور سوڈان کے مابین ابدی تعلقات اور اور مشترکہ مفاد کے اتحاد کو مستحکم کرنے کے لئے باہمی دلچسپی کی تمام فائلوں میں سوڈان کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 02 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 15 جنوری 2021ء شماره نمبر [15389]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]