ریاض: تہران کی ملیشیاؤں نے خطے میں امن وسلامتی کے سلسلہ میں خلل پیدا کیا ہے

ریاض: تہران کی ملیشیاؤں نے خطے میں امن وسلامتی کے سلسلہ میں خلل پیدا کیا ہے

جمعہ, 15 January, 2021 - 17:15
شہزادہ فیصل بن فرحان کو گزشتہ روز ماسکو میں سیرگی لاوروف سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک خطے میں استحکام کے لئے زور دے رہا ہے اور دوسری طرف انہوں نے خطے میں ایرانی مداخلت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


سعودی وزیر نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ خطے میں تناؤ کو حل کرنے کا طریقہ بنیادی طور پر تہران کے اپنے علاقائی فلسفہ کو تبدیل کرنے اور ایرانی عوام کے مفادات کو پورا کرنے والی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی صلاحیت سے متعلق ہے۔


سعودی وزیر خارجہ نے یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھتس کی کوششوں کی حمایت کی ہے جس کا مقصد جامع جنگ بندی تک پہنچنا اور ایک جامع سیاسی عمل کو شروع کرنا ہے۔(۔۔۔)


جمعہ 02 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 15 جنوری 2021ء شماره نمبر [15389]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا