اقوام متحدہ کے وفد کے ترجمان جان العلم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سیاسی گفت وشنید میں شریک وفود کے ممبران جلد ہی اپنے اختلافات کو کم کرنے اور زیربحث اختلافی معاملات پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے قابل ہوجائیں گے اور ایک بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ حال ہی میں لیبیا میں انتہائی حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے اور خاص طور پر اعتماد پیدا کرنے کے وسیع پیمانے پر اقدامات کے دائرہ کار کے تحت نظربندوں کے تبادلے، لیبیا کے تمام حصوں کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے اور تیل کی پیداوار اور برآمد کو مکمل بحالی کے سلسلہ میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ موجودہ مشاورتی کمیٹی میں کچھ بڑی رکاوٹوں پر بات چیت میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 04 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 17 جنوری 2021ء شماره نمبر [15391]