سوڈانی "جنینہ" نامی علاقہ میں سیکیورٹی انتشارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2750931/%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AC%D9%86%DB%8C%D9%86%DB%81-%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B4%D8%A7%D8%B1
دسمبر 2019 میں "جنینہ" شہر کے ایک مہاجر کیمپ میں پچھلے پرتشدد واقعات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
خرطوم: احمد یونس
TT
TT
سوڈانی "جنینہ" نامی علاقہ میں سیکیورٹی انتشار
دسمبر 2019 میں "جنینہ" شہر کے ایک مہاجر کیمپ میں پچھلے پرتشدد واقعات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
مغربی ڈارفور ریاست کے "جنینہ" شہر میں مسلسل دوسرے دن بھی تشدد کا سلسلہ جاری رہا ہے اور عینی شاہدین کے مطابق درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہونے کی حالت میں گلیوں کے اندر گر پڑے ہیں جبکہ سرکاری اعداد وشمار نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کل تک 48 ہوگئی تھی اور 97 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سوڈان کی سرکاری ایجنسی نے بتایا ہے کہ دو افراد کے مابین ہونے والے جھگڑے کے پس منظر میں شہر کے اندر تشدد پھوٹ پڑا ہے جس سے دو افراد ہلاک اور دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن گواہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ لڑائی شہر میں دو نسلی گروہوں کے درمیان شدید لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]