بائیڈن وائرس اور تقسیم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں https://urdu.aawsat.com/home/article/2750946/%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%D9%88%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D8%B3-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D9%82%D8%B3%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%8C%DA%BA
بائیڈن وائرس اور تقسیم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں
کل کیپیٹل عمارت کے قریب بائیڈن کے افتتاح کی تیاری میں تربیت کرنے والوں کے ایک مظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل امریکیوں کے لئے اس وقت ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا جب منتخب ہونے والے صدر جو بائیڈن سبکدوش ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اپنی ذمہ داری قبول کریں گے لیکن ان کو کورونا وائرس جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنا ہوگا جس سے اب تک تقریبا 400 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ تعداد صرف ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اندر اگلے مہینے میں ہی نصف ملین تک پہنچنے کی توقع ہے اور اس کے علاوہ سیکیورٹی کے وہ تمام چیلینجوں کا مقابلہ کرنا ہے جو امریکی معاشرے میں گہرا ہو چکا ہے۔ بائیڈن کو کل سے شروع ہونے والے جن حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وہ گزشتہ صدی کے تیس کے عشرے کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ خطرناک ہوگا جب تیس سالہ امریکی صدر فرینکلن روز ویلٹ نے بڑی کسادبازاری اور دوسری جنگ عظیم کے دوران ریاستہائے متحدہ کی قیادت کی تھی۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)