فرانس میں اسلام کے لئے نئے قوانین کی تیاری

صدر میکرون کو الیزیہ محل میں گزشتہ روز فرانسیسی کونسل برائے اسلامی مذہب کے ممبران کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

فرانسیسی کونسل برائے اسلامی مذہب نے فرانس میں اسلام کے لئے باضابطہ طور پر نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے جو اس یورپی ملک میں دوسرے مذاہب کے امور کی تنظیم نو کے لئے ایک آغاز کرے گا اور ہفتوں تک جاری داخلی بحران کے بعد کونسل کے عہدیداروں نے پرسو روز ہی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آپس میں ایک ایسا معاہدہ کیا ہے کی وجہ سے سیاسی مقاصد کے لئے اسلام کا استعمال نہیں کیا سکتا ہے۔
 
وہ جماعتیں نئے قوانین کے متن کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں جن میں فرانسیسی کونسل برائے اسلامی مذہب بھی شامل ہے اور اس کا مقصد فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے معاملات کی تنظیم نو کے لئے دروازے کھولنا ہے جو وقتا فوقتا اٹھائے جاتے رہتے ہیں اور خاص طور پر جب بھی فرانسیسی سرزمین پر دہشت گردی کی کاروائیاں ہوتی ہیں۔(۔۔۔)

منگل 06 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 19 جنوری 2021ء شماره نمبر [15392]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]