امن کی بحالی کے لئے مصر اور اردن کے درمیان ایک اجلاس

امن کی بحالی کے لئے مصر اور اردن کے درمیان ایک اجلاس

منگل, 19 January, 2021 - 16:45
کل عمان میں اردنی بشاہ اور مصری صدر کو دیکھا جا سکتا ہے (مصری صدارت)
فلسطین کے صدر محمود عباس کی طرف سے مصر اور اردن کے انٹیلیجنس ڈائریکٹرز کا استقبال کئے جانے کے ایک روز بعد ہی مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے کل عمان میں ایک سربراہی اجلاس کے دوران اعلان کیا ہے کہ آنے والے عرصے کے دوران موثر انداز میں نقل وحرکت کرنے کے لئے عرب اور بین الاقوامی کوششوں کو متحد کرنے کے مقصد سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے تاکہ امن مذاکرات کے لئے بین الاقوامی طریقہ کار کو دوبارہ متحرک کیا جا سکے۔

السیسی نے فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کی بحالی اور ان کی آزاد ریاست کے قیام کے لئے جاری کوششوں کو مسلسل کرنے پر زور دیا ہے جبکہ شاہ عبد اللہ نے فلسطین کے مسئلے پر اپنے ملک کے واضح اور مضبوط موقف کا اعادہ کرتے ہوئے دو ریاستوں کے حل پر مبنی ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)


منگل 06 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 19 جنوری 2021ء شماره نمبر [15392]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا