سعودی عرب اور قطر کے مابین دوبارہ بحری رابطہ کا ہوا آغاز

دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی واپسی کے بعد گزشتہ روز دوحہ ہوائی اڈے پر مسافر کو قاہرہ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

خلیجی مفاہمت کو حقیقت میں ڈھالنے کے ایک اور اقدام کے دائرہ میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی ٹریفک دوبارہ شروع کرنے کے لئے پہلا قطری بحری جہاز پرسو روز سعودی عرب پہنچا ہے اور دمام (مشرقی سعودی عرب) میں شاہ عبد العزیز پورٹ نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قطر کے "حماد پورٹ" سے 27 کنٹینرز پہنچے ہیں۔

ایک طرف سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر اور دوسری طرف قطر کے مابین سعودی شہر العلا میں رواں ماہ کے اوائل میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں ہوا افہام وتفہیم ہوئی ہے۔

مزید برآں "مصر ایر" کمپنی کی پہلی پرواز گزشتہ روز قاہرہ سے دوحہ پہنچی ہے جبکہ دونوں کے مابین تقریبا ساڑھے تین سال تک پروازیں بند رہی ہیں اور یہ سب العلا کے مفاہمت کے فریم ورک کے تحت ہوا ہے جس کی بنیاد پر مصری حکام کی طرف سے قطر کے لئے فضائی حدود کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے لئے گئے ہیں۔(۔۔۔)

منگل 06 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 19 جنوری 2021ء شماره نمبر [15392]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]