لیبیا میں انتخابات سے قبل آئینی رائے شماری کے سلسلہ میں ایک معاہدہ

بنغازی میں لیبیا کی قومی فوج کی تربیت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بنغازی میں لیبیا کی قومی فوج کی تربیت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

مصری وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق مصر میں لیبیا کی جماعتوں کے اجلاس نے 24 دسمبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل آئین کے بارے میں رائے شماری کے انعقاد کے سلسلہ میں اتفاق کیا ہے۔

ایوان نمائندگان اور ریاست کے نمائندوں پر مشتمل آئینی کمیٹی نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع مصری ریزورٹ غردقہ میں گزشتہ روز اپنے اجلاس کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آرٹیکل چھ کے بعد مسودہ آئین پر رائے شماری کے انعقاد پر ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں تین ضلع نظام (50 فیصد +1) کو اپنایا گیا ہے اور اس کے آرٹیکل سات کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس معاہدہ کو مصر نے خوش آمدید کہا ہے اور اس کو اہمیت دی ہے۔

ممبران نے منظور شدہ ریفرنڈم قانون سے متعلق اپیلوں پر غور کرنے اور ڈرافٹ آئین جاری کرنے کی قانونی حیثیت کے ذریعہ نئے قانونی مراکز کو مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 08 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 21 جنوری 2021ء شماره نمبر [15394]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]