ن انتظامیہ ایران کے خراب اثر ورسوخ کا مقابلہ کرے گی

ن انتظامیہ ایران کے خراب اثر ورسوخ کا مقابلہ کرے گی

اتوار, 24 January, 2021 - 14:00
گزشتہ روز دارالحکومت تہران کے ایک بازار میں ایرانیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خراب اثر ورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا اور یہ اعلان ایرانی رہنما علی خامنئي کی ویب سائٹ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر کئے جانے والے عدم اطمینان کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس ویب پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشابہ ایک گولفر کی تصویر لگائی گئی ہے اور اس کا نشانہ ایک ڈرون کے ذریعہ کیا جا رہا ہے اور اسی کے ساتھ جنرل قاسم سلیمانی کے بدلہ کی دھمکی بھی شامل ہے جو گزشتہ سال کے اوائل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

بائیڈن انتظامیہ میں وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اس طرح کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں اور "رائٹرز" کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس اشتعال انگیز کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہم ایران کے بدنماثر اثر ورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔


امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اعلی ریپبلکن مائیکل میک کال نے بھی بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایک سابق صدر کے خلاف اس اشتعال انگیز دھمکی کا فوری اور طاقتور جواب دیں۔(۔۔۔)


اتوار 11 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 24 جنوری 2021ء شماره نمبر [15397]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا