ڈاووس کے صدر: دنیا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کو ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2766716/%DA%88%D8%A7%D9%88%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D9%B9%D9%88%D9%B9-%D9%BE%DA%BE%D9%88%D9%B9-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D9%88-%DB%81%DB%92
ایسے وقت میں جب "ڈاووس ایجنڈا" کا کام عملی طور پر عالمی معاشی فورم میں ممالک اور حکومتوں کے سربراہان، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی شراکت سے "اعتماد کی بحالی کے لئے ایک اہم سال" کے عنوان کے تحت شروع ہوا ہے اس وقت فورم کے صدر بورگہ برنڈہ نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ بات چیت میں ایک بین الاقوامی معاہدہ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مشترکہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے اور انہوں نے دنیا میں موجود انتشار وانتشار کی کیفیت اور ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی معاشی، آب و ہوا اور معاشرتی تفاوت سے آگاہ کیا ہے۔
برنڈہ نے کہا ہے کہ دو دہائیوں میں پہلی بار دنیا میں انتہائی غربت کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور کوئی کمی نہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی نشاندہی کی ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ایک سو ملین افراد انتہائی غربت کے زمرے میں آ چکے ہیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]