سوڈان اور ایتھوپیا کے مابین توپ خانے کے ذریعہ ہوئے بمباری

سوڈان اور ایتھوپیا کے مابین توپ خانے کے ذریعہ ہوئے بمباری

منگل, 26 January, 2021 - 11:00
قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے خرٹوم کی سڑکوں پر مظاہرین کے ذریعہ لگائے گئے روڈ بلاکوں کو ہٹاتے ہوئے سوڈانی سیکیورٹی فورسز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
سوڈان اور ایتھوپیا کی سرحدوں پر تناؤ کی صورتحال کے سلسلے میں تازہ ترین پیشرفت کے طور پر سوڈانی فوج نے ملک کے مشرق میں جبل "ابو طیور" کے علاقے میں اپنے یونٹوں کو نشانہ بنانے والے توپ خانے کے ذریعہ ہونے والے اس شیلنگ کا جواب دیا ہے جسے ایتھوپیا نے اپنے سرحد کے اندر سے کیا ہے۔

پرسو رات کو ایتھوپیا کی افواج نے "ہاؤن" گولوں سے جبل "ابو طیور" کے علاقے پر بمباری کی ہے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور مقامی پریس کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سوڈانی فوج نے اس بات کی یقین دہانی کے باوجود توپ خانے کے ذریعہ جوابی حملہ کیا ہے جس میں دونوں فریقوں نے کہا ہےکہ وہ ایک سرحدی جنگ میں داخل ہونا نہیں چاہتے ہیں اور معاملہ کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے لیکن ادیس ابابا نے اپنے کنٹرول والے علاقوں سے سوڈانی فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا اور خرطوم نے سرحدوں کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کے مذاکرات سے انکار کردیا۔(۔۔۔)


منگل 13 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 26 جنوری 2021ء شماره نمبر [15399]


Related News



انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا