بائیڈن اور پوتن نے "الیکسی" اور "نیو اسٹارٹ" کے سلسلہ میں کیا تبادلۂ خیال

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کو دیکھا جا سکتا ہے
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

بائیڈن اور پوتن نے "الیکسی" اور "نیو اسٹارٹ" کے سلسلہ میں کیا تبادلۂ خیال

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کو دیکھا جا سکتا ہے
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلیفون کے ذریعہ پہلی گفتگو کل ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ بائیڈن نے ان روسی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں مخالف الیکسی ناوالنی کے ساتھ قید کا سلوک بھی شامل ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے جن موضوعات پر توجہ دی ہے ان میں بائیڈن کی روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کو 5 سال کے لئے محدود کرنے کے معاہدے میں توسیع کی تجویز ہے اور روسی جارحیتوں کے پیش نظر واشنگٹن کی طرف سے یوکرائن کی خودمختاری کے لئے بھرپور حمایت بھی شامل ہے۔(۔۔۔)

بدھ 43 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 27 جنوری 2021ء شماره نمبر [15400]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]