تیونس میں ایک زہریلا سیاسی ماحول ہوا پیدا

صدر قیس سعید کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
صدر قیس سعید کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

تیونس میں ایک زہریلا سیاسی ماحول ہوا پیدا

صدر قیس سعید کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
صدر قیس سعید کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
پرسو شام تیونس کے صدر قیس سعید کوایک ایسے لفافے کے ذریعہ جس میں زہر کے مواد تھے اس سے زہر دینے کی اطلاع کے بعد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں میں ناراضگی کا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے اور اس کا مقصد ملک میں ماحول کو زہر آلود کرنے کی محض ایک کوشش ہے۔

حالیہ کابینہ میں ردوبدل کے پس منظر میں صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم ہشام المشیشی کے مابین بحران کے بڑھنے کی روشنی میں زہریلے حالات کا اعلان سامنے آیا ہے۔

نہضہ کے رہنماء اور سابق وزیر خارجہ رفیق عبد السلام نے سعید کو زہر دینے کی کوشش کی خبر پر سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں نے صدر جمہوریہ کو زہر آلود کرنے کی افواہ ایجاد کی تاکہ ماحول کو زہر آلود کیا جا سکے۔(۔۔۔)

جمعہ 16 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 29 جنوری 2021ء شماره نمبر [15402]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]