پولیس کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تونسی دوبارہ سڑکوں پر نکلےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2780491/%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D9%88%D8%B1%D8%B2%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%AA%D9%88%D9%86%D8%B3%DB%8C-%D8%AF%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D8%B3%DA%91%DA%A9%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D9%86%DA%A9%D9%84%DB%92
پولیس کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تونسی دوبارہ سڑکوں پر نکلے
مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کل تیونس کے دارالحکومت کی گلیوں میں ہونے والی تصادم کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
پولیس جبر کی مذمت کرنے اور دو ہفتہ قبل مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لئے سیکڑوں نوجوانوں نے گزشتہ روز تیونس میں مظاہرہ کیا ہے اور اس کے علاوہ اس میں حشیش کی کھپت کے معاملات سے متعلق تعزیراتی ضابطہ کو منسوخ کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے جسے مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے بہت سخت سمجھا ہے۔
فرانسیسی پریس ایجنسی کے نمائندے کے مطابق مظاہرین ہیومن رائٹس اسکوائر سے روانہ ہوکر الحبيب بورقيبہ اسٹریٹ پہنچ گئے تھے لیکن تعینات سیکیورٹی فورسز نے انہیں وزارت داخلہ کے حصے تک پہنچنے سے روکا اور الحبيب بورقيبہ اسٹریٹ کے مظاہرین میں سے ایک نے کہا کہ سیکیورٹی ہم پر ظلم وستم ڈھا رہی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ پولیس حکومت واپس آجائے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)