مصر نے ابوالغیط کو عرب لیگ کا سیکرٹری نامزد کیا

احمد ابوالغیط کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
احمد ابوالغیط کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

مصر نے ابوالغیط کو عرب لیگ کا سیکرٹری نامزد کیا

احمد ابوالغیط کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
احمد ابوالغیط کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے عرب ملکوں کے لیگ کے موجودہ سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کو 5 سال کی دوسری مدت کے لئے دوبارہ نامزد کرنے کے سلسلہ میں اپنے ملک کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز مصر کی صدارت کے ایک بیان کے مطابق السیسی نے اپنے عرب رہنماء بھائیوں کو پیغامات ارسال کیا ہے کہ مصر ابوالغیط کو دوبارہ نامزد کرنا چاہتا ہے اور اس نامزدگی کے سلسلہ میں رہنماؤں کی حمایت کا انتظار ہے اور لیگ چارٹر کی دفعات کے مطابق فیصلہ لیا گیا ہے۔

ابو الغیط عرب لیگ کی فاؤنڈیشن کے بعد سے اس کے آٹھویں جنرل سکریٹری ہیں اور 1945 میں عرب لیگ کے پہلے سکریٹری جنرل کے طور پر عبد الرحمٰن عزام منتخب ہوئے تھے اور اسی منصب کے لئے دیگر 7 مصریوں کو ان کے بعد منتخب کیا گیا ہے جبکہ مرحوم تیونسی سیاستدان الشاذلي القليبي نے بھی 1979 سے 1990 تک اس عہدہ کو سنبھالا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 18 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 31 جنوری 2021ء شماره نمبر [15404]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]