متحدہ عرب امارات نے محدود شرائط کے ساتھ نیشنلیٹی دینے کا کھولا دروازہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2780526/%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D9%86%DB%92-%D9%85%D8%AD%D8%AF%D9%88%D8%AF-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D8%B7-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D9%86%DB%8C%D8%B4%D9%86%D9%84%DB%8C%D9%B9%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DA%BE%D9%88%D9%84%D8%A7-%D8%AF%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%B2%DB%81
متحدہ عرب امارات نے محدود شرائط کے ساتھ نیشنلیٹی دینے کا کھولا دروازہ
ضوابط کے مطابق حالیہ ترامیم میں جس شخص نے قومیت حاصل کی ہے اس کو قومیت حاصل کرنے سے قبل متعدد قوانین کی پابندی کرنی ہوگی جن میں وفاداری کا حلف بھی شامل ہے (الشرق الاوسط)
ابوظبی: «الشرق الاوسط»
TT
TT
متحدہ عرب امارات نے محدود شرائط کے ساتھ نیشنلیٹی دینے کا کھولا دروازہ
ضوابط کے مطابق حالیہ ترامیم میں جس شخص نے قومیت حاصل کی ہے اس کو قومیت حاصل کرنے سے قبل متعدد قوانین کی پابندی کرنی ہوگی جن میں وفاداری کا حلف بھی شامل ہے (الشرق الاوسط)
متحدہ عرب امارات نے قومیت اور پاسپورٹ سے متعلق متعلقہ دفعات میں ترمیم کی ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں، ڈاکٹروں جیسے خصوصی پیشہ ور افراد اور دانشوروں، تخلیق کاروں، فنکاروں اور ان کے اہل خانہ کو متعدد قوانین وضوابط کی بنیاد پر شہریت دینے کی اجازت ملی ہے۔
اس قانون کے تحت میاں بیوی اور بچوں دونوں کے لئے مخصوص گروہوں کے کنبہ کے افراد کو بھی شہریت دینے کی اجازت دی گئی ہے اور نئی ترمیم سے موجودہ قومیت کو برقرار رکھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
امارات نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم) نے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم اور اس کی دفعات کا مقصد ملک میں موجود صلاحیتوں کی قدر کرنی ہے، کامیابیوں اور ذہین لوگوں کو راغب کرنا ہے، متحدہ عرب امارات کے معاشرتی تانے بانے میں ان کو بااختیار بنانا ہے، معاشرتی ہم آہنگی اور بقائے باہمی کو ایک طرح سے بڑھانا ہے کیونکہ اس سے متحدہ عرب امارات میں ترقیاتی عمل مستحکم ہوگا اور تمام شعبوں میں اس سے فائدہ ہوگا۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]