سعودی ویمن لیگ کو ٹیلی وژن دئے جانے کے سلسلہ میں ایک نقطۂ نظر

سعودی ویمن لیگ کو ٹیلی وژن دئے جانے کے سلسلہ میں ایک نقطۂ نظر
TT

سعودی ویمن لیگ کو ٹیلی وژن دئے جانے کے سلسلہ میں ایک نقطۂ نظر

سعودی ویمن لیگ کو ٹیلی وژن دئے جانے کے سلسلہ میں ایک نقطۂ نظر
سعودی کھیل کمیشن برائے آل فیڈریشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیما الحصینی نے سعودی فٹ بال لیگ کے میچوں کو ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کے رجحان کا انکشاف کرتے ہوئے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا فیڈریشن کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ویمنز فٹ بال لیگ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم یقینی طور پر اس سال 2021 کے دوران ویمن لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے کوشش کر رہے ہیں تاکہ اسے میڈیا کوریج کے معاملے میں مزید وسعت دی جاسکے اور ٹی وی کے ذریعہ نشر کرنے کے سلسلہ میں ہے میڈیا میں کامیابی کے شراکت داروں کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ ملک کے 2030 کے وژن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کے مطابق خواتین کو کھیلوں کے لئے بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔(۔۔۔)

بدھ 21 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 03 فروری 2021ء شماره نمبر [15408]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]