سیسی نے لبنانی حکومت کے قیام میں تیزی لانے کا کیا مطالبہ

سیسی نے لبنانی حکومت کے قیام میں تیزی لانے کا کیا مطالبہ
TT

سیسی نے لبنانی حکومت کے قیام میں تیزی لانے کا کیا مطالبہ

سیسی نے لبنانی حکومت کے قیام میں تیزی لانے کا کیا مطالبہ

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے لبنان کے ساتھ قریبی تعاون کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مصر کی مضبوط پوزیشن کی تصدیق کی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ مصر لبنان کے مقام اور اس کی  حیثیت کو پہلے جگہ پر رکھنے اور لبنان کو اس صورتحال سے نکالنے کے لئے خواہشمند ہے جس سے وہ ابھی دوچار ہے اور یہ کام لبنانی قائدین کی طرف سے قومی مفاد کو برقرار رکھنے، تنازعات کو حل کرنے اور ایسی آزاد حکومت تشکیل دینے کی کوششوں میں تیزی لانے کے ذریعہ سے ہو سکتا ہے جو موجودہ چیلنجوں سے نمٹ سکے اور لبنانی عوام کی صلاحیتوں کے تحفظ اور ان کے قومی تانے بانے کے اتحاد کی حفاظت کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

یہ بات گزشتہ روز مصری صدر کی طرف سے لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری کے کا استقبال کرنے کے دوران سامنے آئی ہے اور یہ ملاقات مصری وزیر خارجہ، سامح شکری اور انٹیلی جنس کے سربراہ جنرل عباس کامل کی موجودگی میں ہوئی ہے اور اس ملاقات میں پوری لبنانی امور سے متعلق گفت وشنید ہوئی ہے اور علاقائی صورتحال کی نمایاں پیشرفتوں اور فریم ورک کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا گيا ہے  اور دونوں ممالک کے مابین موجودہ دو طرفہ تعاون کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 22 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 04 فروری 2021ء شماره نمبر [15409]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]