لبنان کے مسئلے کو عالمی بنانے کی کوشش

لبنان کے مسئلے کو عالمی بنانے کی کوشش
TT

لبنان کے مسئلے کو عالمی بنانے کی کوشش

لبنان کے مسئلے کو عالمی بنانے کی کوشش
لبنانی حکومت کے قیام اور زندگی اور معاشی بحرانوں کے بڑھ جانے کے بعد اپنی نوعیت کے پہلی دعوت کے طور پر مارونائٹ پیٹریاچ نے لبنانی فائل کو بین الاقوامی بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی تباہ حال صورتحال کا تقاضا ہے کہ اس کا معاملہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیا جائے۔

گزشتہ روز اتوار کو ایک خطبہ میں راعی نے کہا ہے کہ ہم حق کا مطالبہ کرتے نہیں تھکیں گے اور ہمارے لوگ سفر نہیں کریں گے وہ بلکہ یہیں رہیں گے اور وہ پھر سے سڑکوں پر نکلیں گے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کریں گے اور وہ بغاوت کریں گے اور محاسبہ بھی کریں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ تمام لبنانی، عرب اور بین الاقوامی اقدامات اور ثالثی ختم ہو چکی ہے اور اس کا کوئی فائدہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اس کے علاوہ "ترقی اور لبریشن" بلاک کے ایک رکن  نائب انور الخلیل نے کہا ہے کہ لبنان کو دو حل درپیش ہیں: یا تو پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے اقدام کو لیا جائے یا اقوام متحدہ کے دستاویز کے سات نمبر بند کے تحت حل مسلط کیا جائے۔(۔۔۔)

پیر 26 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 08 فروری 2021ء شماره نمبر [15413]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]