"عرب وزارت" کے سامنے "1967 کی سرحدوں" پر ایک فلسطینی ریاستhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2798266/%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%88%D8%B2%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-1967-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D8%AD%D8%AF%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA
"عرب وزارت" کے سامنے "1967 کی سرحدوں" پر ایک فلسطینی ریاست
گزشتہ روز قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (لیگ آف عرب اسٹیٹس)
گزشتہ روز قاہرہ میں منعقدہ اپنے غیر معمولی اجلاس میں عرب وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن عمل کو بحال کرنے کے لئے مزید کوششیں کریں جس سے 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ہو سکے اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنایا جا سکے اور انہوں نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ عرب ممالک اپنی سرزمین پر خودمختاری اور اس کے تقدس کے تحفظ کے لئے ریاست فلسطین کے حق کا دفاع جاری رکھیں گے۔
اپنے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر اور فلسطین کے مسئلے کے ایک منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے مقصد کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب کا موقف ثابت ہے اور امن ایک اسٹریٹجک انتخاب ہے جس سے خطے کے استحکام کی ضمانت ہو سکتی ہے اور انہوں نے ژوید کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن عمل کو بحال کرنے کے لئے مزید کوششیں کریں جس سے 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہو سکے اور اس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو سکے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)