خلیج میں "کورونا" کے جینیاتی سلسلے کی تلاش جاریخلیج کے وزرائے صحت کو کل ان کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)https://urdu.aawsat.com/home/article/2802436/%D8%AE%D9%84%DB%8C%D8%AC-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%DB%8C%D9%86%DB%8C%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%B4-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%D9%84%DB%8C%D8%AC-%DA%A9%DB%92-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%B5%D8%AD%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D9%84-%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92
خلیج میں "کورونا" کے جینیاتی سلسلے کی تلاش جاریخلیج کے وزرائے صحت کو کل ان کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
خلیج کے وزرائے صحت کو کل ان کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
خلیج کے وزرائے صحت نے کل جمعرات کو عملی طور پر منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران ماہر وائرسولوجسٹ کے ایک ورکنگ گروپ کو ابھرتے ہوئے کورونا وائرس (کوویڈ - 19) کا جینیاتی مطالعہ کرنے کی ذمہ داری سپرد کی ہے جس کا مقصد خطے میں اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنا ہے کیونکہ کیسوں کی تعداد تقریبا 1.3 ملین تک پہنچ گئی ہے اور ان میں تبدیل شدہ وائرس سے متاثرین بھی شامل ہیں۔
وزراء نے "کوویڈ ۔19" کے دوسرے مرحلہ میں اس کی تشخیص اور علاج کے لئے خلیجی گائڈ لکنے کو اپنانے پر اتفاق کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنائے جانے پر بھی اتفاق کیا ہے کہ "کوویڈ-19" کی تشخیص کی صورت میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے شہریوں کا مفت علاج کیا جائے اور "جی سی سی" کے کسی بھی ملک میں کورونا کے نئے واقعات اور احتیاطی اقدامات کے بارے میں معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دینے کے سلسلہ میں بھی اتفاق کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)