بائیڈن ایران کو جوہری ہتھیار سے لیس ہونے کی اجازت کبھی بھی نہیں دیں گے

امریکی صدر کی انتظامیہ نے ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت کبھی بھی نہیں دینے کی تصدیق کر دی ہے (اے بی)
امریکی صدر کی انتظامیہ نے ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت کبھی بھی نہیں دینے کی تصدیق کر دی ہے (اے بی)
TT

گزشتہ روز ایک طرف بڑے یوروپی ممالک نے ایران کو جوہری معاہدے کے متن کی خلاف ورزی جاری رکھنے کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے تو دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ایران کو ایٹمی طور پر مسلح ہونے کی اجازت کبھی بھی نہیں دے گی اور اس سے قطع نظر کہ ایرانی صدارتی انتحابات کی تاریخ قریب آچکی ہے اور اس میں جو بھی کامیاب ہو خواہ اعتدال پسند کامیاب ہوں یا قدامت پسند کامیاب ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر بائیڈن جس دن سے امیدوار بنے ہیں وہ اس سلسلہ میں مکمل واضح ہیں کہوہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران کو تسلیم نہیں کریں گے اور انہوں نے مزيد کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک سفارتی نقطۂ نظر پر عمل پیرا ہیں جس کی بنیاد پر ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

پرائس سے سوال کیا گیا کہ جون میں ہونے والے ایرانی صدارتی انتخابات کی روشنی میں اس مسئلے سے نمٹنے کے سلسلہ میں کیا ان کی انتظامیہ دوستوں، شراکت داروں، اتحادیوں اور کانگریس کے ساتھ مشوروں کرے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ امریکہ خطے میں ہمارے شراکت داروں اور اتحادیوں کی سلامتی اور ہماری قومی سلامتی کے نقطۂ نظر سے اس معاملہ سے نپٹے گا۔(۔۔۔)

ہفتہ 02 رجب 1442 ہجرى – 13 فروری 2021ء شماره نمبر [15418]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]