سعودی - روس مذاکرات میں خلیج اور شام کے بارے میں ہوئی بات چیت

سعودی - روس مذاکرات میں خلیج اور شام کے بارے میں ہوئی بات چیت

منگل, 16 February, 2021 - 14:15
سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روز ایک فون کال کے ذریعہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی واس کی اطلاع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر پوتن نے فون کال کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور ان کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے اور انہوں نے مشترکہ مفادات سے متعلق متعدد امور کے سلسلہ میں بھی تبادلۂ خیال کیا ہے اور اسی طرح دونوں فریقین نے تیل منڈیوں کے استحکام اور عالمی معیشت کی نمو کے لئے ایک طرح سے ہم آہنگی جاری رکھنا پر زور دیا ہے۔
 
اس کے علاوہ روسی صدارت "کرملین" کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر اور سعودی ولی عہد شہزادہ کے مابین ہونے والی بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی فائلوں پر توجہ دی گئی ہے اور خاص طور پر تیل منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اوپیک پلس کے فریم ورک کے اندر باہمی تعاون کے امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔(۔۔۔)


منگل 05 رجب 1442 ہجرى – 16 فروری 2021ء شماره نمبر [15421]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا