2024 میں ان غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ حکومت کا معاہدہ ہوا بند جن کا علاقائی ہیڈ کوارٹر سعودی عرب سے باہر ہے

2024 میں ان غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ حکومت کا معاہدہ ہوا بند جن کا علاقائی ہیڈ کوارٹر سعودی عرب سے باہر ہے
TT

سعودی حکومت نے سال 2024 کے آغاز سے ان غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ اپنے معاہدے کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے علاقائی دفاتر سعودیسے باہر ہیں اور اس کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، ملازمتیں پیدا کرنا ہے اور معاشی رساو کو کم کرنا ہے تاکہ ریاض 2030 حکمت عملی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔

ایک سرکاری ذمہ دار نے سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کسی بھی غیر ملکی تجارتی کمپنی یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاہدہ روکنے کے لئے پرعزم ہے جس کا علاقائی ہیڈکوارٹر ملک سے باہر خطے میں ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس فیصلے میں حکومت کی ایجنسیاں، ادارے اور فنڈز یا اس کا کوئی بھی ادارہ ہو سب شامل ہیں۔

سعودی ایجنسی نے اس عہدیدار کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سے کسی بھی سرمایہ کار کی سعودی معیشت میں داخل ہونے یا نجی شعبے کے ساتھ معاملات جاری رکھنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوگی اور اس سے متعلقہ کنٹرول رواں سال 2021 کے دوران جاری کیے جائیں گے۔(۔۔۔)

منگل 05 رجب 1442 ہجرى – 16 فروری 2021ء شماره نمبر [15421]

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]