مارب پر حوثیوں کا حملہ روکنے کے لئے امریکی اور بین الاقوامی مطالبہ

مارب میں کل بے گھر افراد کے کیمپ میں بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
مارب میں کل بے گھر افراد کے کیمپ میں بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ایک طرف ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاؤں نے مارب شہر کے مغرب اور شمال مغرب میں اپنے غیر معمولی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جبکہ ان حملوں میں بہت زیادہ افراد اور سامان کا نقصان ہوا ہے اور دوسری طرف واشنگٹن اور اقوام متحدہ نے بغاوت کے جنگجوؤں سے یہ حملہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ حوثیوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مارب میں اپنی پیش قدمی بند کردیں، تمام فوجی کارروائیوں کو روک دیں اور مذاکرات کی طرف رجوع کریں اور انہوں نے اس حملے کو ظلم وزیادتی قرار دیا ہے اور اس گروہ کی طرف سے بے فائدہ کاروائی قرار دیا ہے جو امن اور یمن کے عوام کو تکلیف پہنچانے والی جنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم نہیں ہے۔(۔۔۔)

بدھ 06 رجب 1442 ہجرى – 17 فروری 2021ء شماره نمبر [15422]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]