یمن میں سیاسی حل کے لئے سعودی عرب کی حمایت پر امریکی تعریف

یمن میں سیاسی حل کے لئے سعودی عرب کی حمایت پر امریکی تعریف
TT

یمن میں سیاسی حل کے لئے سعودی عرب کی حمایت پر امریکی تعریف

یمن میں سیاسی حل کے لئے سعودی عرب کی حمایت پر امریکی تعریف
امریکی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی اہمیت کی تصدیق کرتے ہوئے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے مملکت کے اہم کردار پر زور دیا ہے اور یہ سب باتیں ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب ے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو پرسو روز امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ذریعہ آنے والے فون کال کے دوران سامنے آئی ہے۔

امریکی سکریٹری نے اپنے ملک کی طرف سے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے اور اپنے علاقوں کی دفاع کرنے کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حمایت کرنے کے لئے واشنگٹن کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے سعودی عرب کی طرف سے یمن میں سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں کے سلسلہ میں ولی عہد شہزادہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہوں نے سلامتی اور استحکام کے لئے ایرانی حکومت کی غیر مستحکم سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور خطے میں دہشت گرد تنظیموں کو شکست دینے کے لئے مشترکہ امریکی سعودی عزم کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 09 رجب 1442 ہجرى – 20 فروری 2021ء شماره نمبر [15425]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]