برطانیہ نے دولت مند ممالک سے ویکسین عطیہ کرنے کے سلسلہ میں کیا مطالبہ

کولمبیا ویکسینیشن سنٹر میں فائزر ویکسین کی خوراک تیار کرنے والی نرس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کولمبیا ویکسینیشن سنٹر میں فائزر ویکسین کی خوراک تیار کرنے والی نرس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک مسودہ قرارداد پیش کیا ہے جس میں دولت مند ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غریب اور کم آمدنی والے ممالک میں اپنی ضرورت سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں عطیہ کریں اور لندن کے ذریعہ اس مسودے کی قرارداد کو کونسل میں اپنے 14 شراکت داروں کے حوالے کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ابھی ویکسین تک مساوی رسائی کی سہولت کے لئے یکجہتی، مساوات، کارکردگی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔

لندن کو امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اس کے مسودے کو منظور کرلیا جائے گا لیکن روس کو راضی کرنا مشکل ہو سکتا ہے جس نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ حفاظتی کونسل کا ویکسینوں کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پرسو روز ہی ایک اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک ترقی پزیر ممالک کو فاضل ٹیکے عطیہ کرے گا اور اس کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی اسی طرح کے عہد کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترقی پزیر اور نادار ممالک کو ویکسین سے متعلق اپنے ملک کے حصہ میں سے ایک حصہ فراہم کرنے کے لئے ابتدائی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 10 رجب 1442 ہجرى – 21 فروری 2021ء شماره نمبر [15426]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]