لبنان میں کورونا اسکینڈل اور ورلڈ بینک کی طرف سے ملی دھمکی

قومی ویکسی نیشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن البزری نے احتجاج میں استعفی دینے کی دی دھمکی (رائٹرز)
قومی ویکسی نیشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن البزری نے احتجاج میں استعفی دینے کی دی دھمکی (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز لبنانی پارلیمنٹ کے سولہ اراکین نے شہریوں سے قبل ایوان نمائندگان میں کورونا ویکسین حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے سیاسی طور پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور عوام میں بھی عدم اطمینان کی لہر دوڑی ہے اور اس کی آواز عالمی بینک تک پہنچ چکی ہے جس نے اپنے ریجنل ڈائریکٹر سروج کمار جاہ کی زبانی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اگر منصفانہ اور مساوی ویکسی نیشن کے منصوبے پر ہونے والے اتفاق رائے کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو ویکسینیشن مہم کے لئے مالی امداد بند کردیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے سکریٹری جنرل عدنان ضاهر نے کل منگل کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمنٹ میں چار ملازمین کے علاوہ 16 ارکان پارلیمنٹ جن کی عمر 75 سال سے زیادہ ہے ان کو پارلیمنٹ ہیڈ کوارٹر کے اندر ویکسین ملی ہے۔

اسی طرح لبنانی ایوان صدر نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ لبنانی صدر مائکل عون اور پہلی لبنانی مسز نادیہ عون کو صدر کی قریبی اور لیفٹیننٹ ٹیم کے دس ممبروں کے ساتھ "کورونا" ویکسین دی گئی ہے جنھوں نے ویکسی نیشن پلیٹ فارم پر مذکورہ قوانین کے مطابق اپنے نام درج کرائے تھے۔(۔۔۔)

بدھ 13 رجب 1442 ہجرى – 24 فروری 2021ء شماره نمبر [15429]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]