سعودی عرب کے سابق وزیر تیل ذکی یمانی کی موت

احمد زکی یمانی تنظیم "اوپیک" کے پہلے سکریٹری جنرل تھے (رائٹرز)
احمد زکی یمانی تنظیم "اوپیک" کے پہلے سکریٹری جنرل تھے (رائٹرز)
TT

سعودی عرب کے سابق وزیر تیل ذکی یمانی کی موت

احمد زکی یمانی تنظیم "اوپیک" کے پہلے سکریٹری جنرل تھے (رائٹرز)
احمد زکی یمانی تنظیم "اوپیک" کے پہلے سکریٹری جنرل تھے (رائٹرز)
سعودی عرب میں سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزیر پٹرولیم اور اوپیک کے سابق سکریٹری جنرل اور سعودی عرب کے سابق وزیر پیٹرولیم شیخ احمد زکی یمانی کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا ہے اور مرحوم شخص ویانا میں ستر کی دہائی کے وسط میں مشہور "فاکس" اغوا کا نشانہ بھی بنے تھے۔

یمانی جو لندن کے ایک اسپتال میں 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں وہ عالمی سطح پر تیل کی مارکیٹ میں ایک نمایاں شخصیت اور غیر ملکی میڈیا کے لئے ایک اسٹار تھے اور خاص طور پر اکتوبر 1973 کی جنگ کے بحران کے بعد توانائی کی منڈی میں قطب کی حیثیت سے سعودی عرب کے کردار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یمانی 1930 میں مکہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے قاہرہ یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا اور تیل ک قلمدان سنبھالنے سے پہلے انہوں نے وزیر مملکت اور کابینہ میں قانونی مشیر کے طور پر کام کیا پھر اس کے بعد انہوں نے وزیر برائے عالمی توانائی مطالعات کے لئے ایک مرکز قائم کی اور اس کے صدر بھی رہے۔(۔۔۔)

بدھ 13 رجب 1442 ہجرى – 24 فروری 2021ء شماره نمبر [15429]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]