امریکہ نے حوثیوں سے سعودی عرب کی اقتداء کرنے کا کیا مطالبہ

کل یمن کے لئے منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں شامل کچھ شرکاء کو دیکھا جا سکتا ہے (واس)
کل یمن کے لئے منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں شامل کچھ شرکاء کو دیکھا جا سکتا ہے (واس)
TT

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام فرضی کانفرنس کے دوران ڈونر ممالک نے یمن میں امدادی کارروائیوں کے لئے مالی اعانت کا وعدہ کیا ہے جس کی مالیت 1.7 بلین ڈالر ہے اور اسی دوران امریکہ نے حوثی گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن کی طرف تعمیری اقدامات کرنے میں سعودی عرب کی اقتداء کریں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے لئے مالی وعدے مایوس کن ہیں اور آج کے بارے میں سب سے اچھی بات جو کہی جاسکتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ پہلا مرحلہ ہے اور بین الاقوامی تنظیم کو 3.85 بلین جمع کرنے کا ارادہ تھا۔

سعودی عرب ڈونر ممالک میں سرفہرست ہے جس نے 430 ملین فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے پھر اس کے بعد متحدہ عرب امارات نے 230 ملین کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے اور امریکہ 191 ملین دینے کا وعدہ کیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 19 رجب 1442 ہجرى – 02 مارچ 2021ء شماره نمبر [15435]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]