عراق میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان وین ماروٹو نے کہا ہے کہ دس میزائلوں نے عین الاسد اڈے کو نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز اس حملہ کی تحقیقات کر رہی ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اکثر وبیشتر اسی طرح کے حملے کو ایران کے وفادار ملیشیاؤں کی طرف منسوب کرتا ہے۔
عراقی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ راکٹ عین الاسد کے نواحی گائوں سے فائر کئے گئے ہیں جو ایک صحراوی علاقہ ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 21 رجب 1442 ہجرى – 04 مارچ 2021ء شماره نمبر [15437]