عبد الرحیم دقلو نے بشیر کے زوال کی رات کا کیا انکشاف

عبد الرحیم دقلو نے بشیر کے زوال کی رات کا کیا انکشاف
TT

عبد الرحیم دقلو نے بشیر کے زوال کی رات کا کیا انکشاف

عبد الرحیم دقلو نے بشیر کے زوال کی رات کا کیا انکشاف
پہلی بار سوڈانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے صدر عمر البشیر کی حکومت کے آخری گھنٹوں اور 3 جون 2019 کو جنرل کمانڈ کے سامنے دھرنا توڑنے والے اس قتل عام کے راز کے بارے میں دلچسپ تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

ریپڈ سپورٹ فورسز کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبد الرحیم حمدان دقلو نے الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 اپریل کو انقلاب کی شدت کے ساتھ ہی فوجی رہنماؤں نے البشیر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا اور سیکیورٹی اپریٹس کے سابق سربراہ صلاح عب داللہ قوش کو اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی ذمہ دای دی لیکن اس شخص نے انکار کردیا اور انھیں بتایا کہ وہ صدر کے ساتھ غداری نہیں کریں گے پھر وہ اس فیصلہ کو قبول کرنے پر مجبور ہو گئے کیونکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو البشیر کے ساتھ ان کو بھی جیل کا انتخاب کرنا پڑتا۔(۔۔۔)

جمعرات 21 رجب 1442 ہجرى – 04 مارچ 2021ء شماره نمبر [15437]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]