اوپیک پلس نے اپریل تک پیداوار کو مستحکم رکھنے کا کیا فیصلہ

اوپیک پلس گروپ نے گزشتہ روز اپریل میں تیل کی پیداوار کی سطح کو یکساں رکھنے کے لئے اتفاق کیا ہے (رائٹرز)
اوپیک پلس گروپ نے گزشتہ روز اپریل میں تیل کی پیداوار کی سطح کو یکساں رکھنے کے لئے اتفاق کیا ہے (رائٹرز)
TT

تیل کی قیمتوں میں اضافے کی روشنی میں اوپیک پلس کے اجلاس میں اگلے اپریل تک تیل کی پیداوار کی سطح کو مستحکم رکھنے پر اتفاق ہوا ہے لیکن اس میں روس اور قازقستان کو مستثنی کیا گیا ہے اور ان کو معاہدے کے دائرہ کار کے مطابق محدود پیداوار میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے اور یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب یومیہ 10 لاکھ بیرل کی اپنی رضاکارانہ کمی کو اپریل ماہ کے آخر تک جاری رکھے گا۔

تیل کے عالمی وزن کی نمائندگی کرنے والے ملک سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان اور روس کے نائب وزیر اعظم الیگزنڈر نوواک نے احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔

شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ بحالی کی رفتار سے متعلق غیر یقینی صورتحال ختم نہیں ہوئی ہے اور میں احتیاط اور چوکسی اختیار کرنے کی گزارش کر رہا ہوں۔(۔۔۔)

جمعہ 22 رجب 1442 ہجرى – 05 مارچ 2021ء شماره نمبر [15438]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]