اسرائیل کی طرف سے امریکہ پر دباؤ اور ایران کے خلاف فوجی آپشنز کے اشارے

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

اسرائیل کی طرف سے امریکہ پر دباؤ اور ایران کے خلاف فوجی آپشنز کے اشارے

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
اسرائیل امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر ایران کے ساتھ تبادلۂ خیال کرنے کے سلسلہ میں مزید جارحانہ انداز اپنانے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ انتظامیہ ایرانی جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسی کے ساتھ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے سی این این کو دئے گئے بیانات میں ایرانی جوہری سہولیات پر حملہ کرنے کے فوجی منصوبوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔

گینٹز نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری خواہشات کو روکنا ضروری ہے اور اسرائیل کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیاروں کے مالک ہونے کی صلاحیت نہیں بننے دے گا اور اگر دنیا ایرانیوں کو روکتی ہے تو یہ بہت اچھا ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم آزادانہ طور پر کام کریں گے اور ہم خود ہی اپنا دفاع کریں گے اور تجزیہ کاروں نے اس وضاحت سے اس بات کی طرف نشاندہی کی ہے کہ اسرائیل واشنگٹن کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر کام کرسکتا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 23 رجب 1442 ہجرى – 06 مارچ 2021ء شماره نمبر [15439]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]