سعودی عرب اور اردن کے درمیان مذاکرات

سعودی عرب اور اردن کے درمیان مذاکرات
TT

سعودی عرب اور اردن کے درمیان مذاکرات

سعودی عرب اور اردن کے درمیان مذاکرات
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز، نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب کے وزیر دفاع نے گزشتہ روز دارالحکومت ریاض میں اردن کے شاہ عبد اللہ دوم بن الحسین سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات، مشترکہ پہلوؤں کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون اور اس کی ترقی کو جاری رکھنے کے مواقع کے سلسلہ میں بھی گفت وشنید ہوئی ہے جس سے دونوں ممالک اور ان کی عوام کے مشترکہ مفادات کو پورا کیا جاسکے اور اسی طرح دونوں فریقوں نے متعدد عرب اور علاقائی امور اور ان کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں بھی بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ سے بھی ایک ورکنگ میٹنگ کی ہے جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات اور دونوں ممالک کے لئے مزید دوطرفہ کارنامے کو مکمل کرنے کے مقصد سے مختلف پہلوؤں پر سعودی عرب اور بحرین تعاون کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس اجلاس میں خلیج اور عرب کے متعدد امور اور ان کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کے سلسلہ میں بھی  تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

دونوں ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، اردن کی جانب سے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم ،  بحرین کی جانب سے وزیر خزانہ اور قومی اقتصادیات شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ اور سعودی عرب میں سفیر شیخ حمود بن عبد اللہ آل خلیفہ نے شرکت کی ہے۔(۔۔۔)
 

منگل 26 رجب 1442 ہجرى – 09 مارچ 2021ء شماره نمبر [15442]


ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
TT

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]